ممبئی: بی سی سی آئی نےہاردک پانڈیا اورکےایل راہول کی معطلی ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کی معطلی کر دی ۔معطلی بورڈ میں محتسب کی عدم موجودگی کی وجہ سے ختم کی گئی۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بورڈ میں اس وقت محتسب نہیں اس لیے معطلی ختم کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ" کافی ون کرن "میں نسل پرستانہ اور فحش بیان بازے کرنیوالے لوکیش راہول اور ہاردیک پانڈیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے معطل کیا تھا۔جس کے باعث دونوں کھلاڑی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر پائے ۔