انڈرائیڈ صارفین میں انتہائی مقبول دس کیمرا ایپس کی تفصیلات جاری

انڈرائیڈ صارفین میں انتہائی مقبول دس کیمرا ایپس کی تفصیلات جاری
کیپشن: image by facebook

نیویارک:رواں برس انڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی دس بہترین مفت کیمرہ ایپس کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ان میں پہلے نمبر پر رہنے والی ایپ اوپن کیمرا ہے ۔

اوپن کیمرہ : انڈرائیڈ صارفین نے مفت کیمرہ ایپس میں پہلا نمبر اوپن کیمرا کو دیا گیا ہے ، ایک تو یہ ایپ صارفین کے لیے بڑی دوستانہ ہے اور دوسرا یہ کہ ورچوئل ٹرگر بھی رکھا گیا ہے جس کی مدد سے آپ ویڈیو اور تصویر دونوں موڈ میں ایک ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں ۔

ریٹریکا: انڈرائیڈ صارفین میں مفت کیمرا ایپس میں دوسرا نمبر ریٹریکا کو حاصل ہے جوکہ آپ کی تصاویر کو ایکسپریس انداز میں پیش کرتی ہے ، ایپ میں سو سے زائد فلٹر متعارف کروائے گئے ہیں ، اس کے لیے علاوہ سیلفی کے لیے بہترین فیچر دیئے گئے ہیں ۔

وی ایس سی او کیم: انڈرائیڈ صارفین میں تیسرے نمبر پر بہترین مفت کیمرہ ایپ وی ایس سی او کیم ہے جس میں لاجواب فیچرز صارفین کو ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں ، ایپ میں آپ کو تصاویر بنانے کے لیے مختلف کلر فلٹرز بھی دیئے جاتے ہیں ۔

سی وائی ایم ای آر اے: اس کیمرا نامی ایپ کو انڈرائیڈ صارفین میں چوتھا نمبر حاصل ہے ، کیمرا کو وائی سے لکھا گیا ہے ، اس ایپ کی بہترین خصوصیت یہ ہے کہ یہ صارفین کو اپنا رنگ گورا بنانے اور مزید نکھار پیدا کرنے کے حوالے سے بہترین فیچرز فراہم کرتی ہے جس سے صارفین باخوشی استفادہ کرتے ہیں ۔اس ایپ کو مختلف زبانوں میں متعارف کروایا گیا ہے ۔

پروکیم فائیو: انڈرائیڈ موبائل صارفین میں پروکیم فائیو کو مقبولیت میں پانچواں نمبر ملا ہے ، انڈرائیڈ موبائل صارفین کی بڑی تعداد اس ایپ سے استفادہ کر رہی ہے اور اس کی خاص بات بھی ہے کہ اس کے تمام فیچرز ایک دم نئے اور یونیک ہیں جس سے صارفین اس ایپ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ۔

انسٹا بیوٹی : اس کیٹیگری میں انسٹا بیوٹی کو چھٹا نمبر دیا گیا ہے ، انڈرائینڈ صارفین کی اکثریت اپنی تصاویر کو جاذب نظر بنانے کے لیے انسٹا بیوٹی کا استعمال کرتی ہے اس میں بھی انسانی چہرے کو دلکش بنانے کے لیے انتہائی جدید فیچرز اور ٹیبز متعارف کروائے گئے ہیں ۔

کیمرہ میکس : کیمرہ میکس نامی اس ایپ کو انڈرائیڈ صارفین میں ساتواں نمبر حاصل ہے ، اس ایپ میں تصاویر کو ایڈٹ کرنا انتہائی آسان اور برق رفتار ہوتا ہے ، ایپ کے اندر صارفین کو براہ راست تصاویر اتارنے کی بھی سہولت متعارف کروائی جاتی ہے جس کو اکثریت نے پسند کیا ہے ۔