مائیکروسافٹ کےسرچ انجن بنگ پر چین میں پابندی عائد

07:34 PM, 24 Jan, 2019


بیجنگ:مائیکروسافٹ کےسرچ انجن بنگ پر سرکاری حکم کےبعد چین میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

فنانشئل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی یونیکوم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت نےبنگ کو بلاک کر دیاہے۔ مائیکروسافٹ نے فوری طور پراس خبر پر تبصرے سے گریز کیا لیکن مبینہ طور پر اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اگر بنگ کوچین میں بند کر دیا جاتا ہے تو یہ ملک میں بند کیا جانے والا دوسرا بڑا سرچ انجن ہوگا۔ 2010 میں گوگل نے اپنا سرچ انجن اور دوسری ویب سائیٹس کو آزاد انہ انٹرنیٹ پر سنسرشپ سے بچنے کے ڈر سے بند کر دیا تھا۔

فیس بک، ٹویٹر اور یاہو مغرب میں موجود ہزاروں ویب سائٹس میں شامل ہیںجو چین کے عظیم فائر فال کی طرف سے بلاک کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں