اسلام آباد:اپوزیشن نے نعیم الحق کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کر دیا ۔
سید خورشید شاہ نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق نے اسپیکر،اپوزیشن اورپارلیمنٹ کودھمکایا ہے اور ہم ان کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کےٹویٹ نےاسپیکرکےاستحقاق کومجروح کیا۔نعیم الحق پارلیمنٹ کا حصہ نہیں،حکومت میں ان کی پوزیشن کیا ہےمعلوم نہیں۔
انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا جیل میں ہے ان کی طبیعت ناساز ہے۔حکومت کو فوری نوازشریف کی صحت سے متعلق امور کو دیکھنا چاہیے۔بجٹ کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں بجٹ پر پی ٹی آئی ہمارےساتھ احتجاج میں ہوتی تھی۔