بیجنگ : ویوو کمپنی نے پہلا فائیو جی موبائل فون متعارف کروا دیا ہے ، جدید خصوصیات کے حامل اس فون کو اپیکس 2019 کا نام دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چین کی بڑی موبائل کمپنی ویوو نے پہلی مرتبہ جدید خصوصیات کے اپنے پہلے فائیو جی فون کو متعارف کروا دیا ہے ، موبائل فون میں واٹرڈراپ گلاس متعارف کروایا گیا ہے ۔
موبائل فون کمپنی کے سینئر نائب صددر سپارک نی نے بتایا کہ موبائل فون میں پہلی مرتبہ سارے ڈسپلے آپریشن کو فنگر سکیننگ آپشن سے متصل کیا گیا ہے ۔
No buttons, all-screen fingerprint scanner, 12GB RAM and 5G ready! This is the #APEX2019 A simpler future. pic.twitter.com/0L0HJyVJq6
— Vivo Pakistan (@vivopakistan) January 24, 2019
موبائل فون میں سینس ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے صرف آپ مطلوبہ ایپ کو کھولنے کے لیے اس کی طرف انگلی لے کر جائیں گے اور وہ بغیر ٹچ کیے خودبخود اوپن ہو جائے گی ۔
Keep your device and personal data safe with the fastest fingerprint unlocking experience on #VivoY91
— Vivo Pakistan (@vivopakistan) January 23, 2019
Available in Pakistan for just Rs. 27,999 — more details here https://t.co/B4C4jI9rbj pic.twitter.com/fktsCVnlx0
اس کے علاوہ مزید جدید فیچرز کو بھی اس فون میں متعارف کروایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ صارفین کو بالکل نیا تجربہ ملے گا۔