پاک فوج کابلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

05:21 PM, 24 Jan, 2019

راولپنڈی :پاک فوج نے شارٹ رینج نصر میزائل کا  کامیاب تجربہ کر لیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل نصر نے اپنے ٹارگٹ  کو  کامیابی سے  نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔میزائل سے آرمی سٹریٹیجک فورسز کی طاقت میں اضافہ ہو اہے،نصر میزائل ویپن سسٹم بھرپور صلاحیت کا حامل ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل کا تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹیجک کمانڈ کی جانب سے کیاگیا، جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔

وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور سروسز چیفس نے میزائل کی کامیاب آزمائشی لانچ پر پاک فوج اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزیدخبریں