مادھوری ڈکشت انتخابات لڑنے بارے صحافی کے سوال پر ہنس پڑیں

03:45 PM, 24 Jan, 2019

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت بھارتی عام انتخابات لڑنے کے امکان کے حوالے سے صحافی کے سوال پر ہنس پڑیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادکارہ کرینہ کپور خان کے سیاست میں آنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کے بعد اداکارہ مادھوری ڈکشت کے رواں سال بھارتی لوک سبھا کے عام انتخابات لڑنے کے متعلق خبریں سامنے آئیں .

اس متعلق اداکارہ سے ایک تقریب میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے لوک سبھا کے انتخابات لڑنے کا امکان ہے جس کے جواب میں مادھوری ہنس پڑیں اور صحافی سے پوچھا کہ آپ کے پاس اس خبر کی صداقت کے لئے کونسا ذریعہ ہے۔ مادھوری کے اس جواب سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ خبریں غیر حقیقی ہیں۔

مزیدخبریں