چائے آنکھوں میں موتیاکے خطرے کو 74فیصدتک کم کردیتی ہے، رپورٹ

02:41 PM, 24 Jan, 2019

کیلیفورنیا:ماہرین صحت نے کہاہے کہ چائے آنکھوں میں موتیاکے خطرے کو 74فیصد تک کم کردیتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیاکے شعبہ صحت میں کی گئی تحقیق میں 10ہزار سے زیادہ افرادکی خوراک اور ان کی صحت کی صورتحال کاایک طویل عرصے تک جائزہ لیاگیا اور ان میں سے 1678افرادکی آنکھوں کا معائنہ بھی کیاگیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ چائے پینے اور موتیا کے درمیان گہرا تعلق ہوتاہے۔

موتیا”گلوکوما“ کے مرض میں آنکھ کے اندر دھیرے دھیرے دباﺅ بڑھتا ہے جو خون کی رگوں کو متاثر کرتا ہے بعدازاں بصارت متاثر ہوناشروع ہوجاتی ہے آہستہ آہستہ دیکھنے کی صلاحیت مکمل طورپر ختم کردیتی ہے اورمریض مکمل طورپر اندھا ہوجاتاہے۔

ماہرین کے مطابق پوری دنیامیں نابیناپن کی یہ سب سے بڑی وجہ بھی ہے‘چائے میں اینٹی آکسیدنٹس اورسوزش دورکرنے والے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کو اس خطرناک مرض سے بچاتے ہیں جبکہ روزانہ چائے پینے سے بینائی پھیلنے والی اس بیماری کا خطرہ74فیصد تک کم ہوجاتاہے۔

مزیدخبریں