نجی اشیاءاور نوادر پر کوئی زکوٰة نہیں، شیخ عبداللہ المنیع

01:05 PM, 24 Jan, 2019

ریاض: ایوان شاہی کے مشیر اور سربراہ وردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المنیع نے کہا ہے کہ نجی سامان ، نوادر اور استعمال کیلئے مہیا اشیاءپر کوئی زکوٰة نہیں۔ انکی قیمت سکوں میں ہو یا کروڑوں ریال میں۔

ایسی کوئی بھی چیز جو سجاوٹ اور استعمال کے لئے حاصل کی گئی ہو اس پر زکوٰة نہیں ہوتی۔ المنیع نے یہ وضاحت ٹی وی کے فتاویٰ پروگرام میں ایک سائل کے اس استفسار کے جواب میں دی ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ میرے گھر میں نجی استعمال کیلئے 5گاڑیاں ہیں۔لاکھوں ریال کے نوادر ہیں۔

اسی طرح کی دیگر گھریلو اشیاءہیں۔ یہ سب جمع کرنے کا مجھے شوق ہے۔ کیا ان سب چیزوں پر زکوٰة واجب ہوگی۔ شیخ المنیع نے جواب دیا کہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ زکوٰة اس دولت پر ہوتی ہے جو یا تو بڑھ رہی ہو یا بڑھ سکتی ہو۔

جہاں تک زیر استعمال گاڑیوں ، تحائف، نوادر اور قابل استعمال اشیاءکے ذخیرے کا تعلق ہے تو اس پر کوئی زکوٰة نہیں۔

مزیدخبریں