اسلام آباد:سپریم کورٹ نے توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق توہین مذہب کیس میں بری ہونی والی آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ 29جنوری کو نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ تین رکنی بینچ کی سماعت کریں گے۔
توہین مذہب کیس کے مدعی قاری عبدالسلام نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔خیال رہے کہ آسیہ بی بی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بری کیا تھا۔