میرے لیڈر کو میڈیکل کی سہولت کیوں نہیں دی ، لیگی کارکن نے خود کو چھری سے کاٹ ڈالا

میرے لیڈر کو میڈیکل کی سہولت کیوں نہیں دی ، لیگی کارکن نے خود کو چھری سے کاٹ ڈالا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا سکرین گریب ۔۔۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں

لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

گزشتہ روز ان کا لاہور کارڈیالوجی میں دل کا معائنہ کیا گیا ۔ تاہم ان کے میڈیکل چیک اب سے پہلے ان کے ایک دیوانے اور خود کو لیگی کارکن اور مغلپورہ یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری نے چھری سے خود کو کاٹنا شروع کردیا ۔

راہ چلتے افراد نے اس کی ویڈیو بنائی اور اس سے خؤد کو کاٹنے کی وجہ پوچھی تو اسکا کہنا تھا کہ " اسکے لیڈر کو میڈیکل کی سہولت کیوں نہیں دی ، وہ تین بار وزیراعظم رہے ہیں انہیں حق ہے میڈیکل سہولت ملنے کا"۔ 

لیگی کارکن اس دوران خود کو تیز دھار خنجرسے کاٹتے بھی رہے ۔ متعدد افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے خؤد کو مزید زخمی کرنے کی دھمکی دی ۔ ایک نامعلوم شخص نے اس کی ویڈیو مریم نواز تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔ 

ویڈیو دیکھیں