بیگم کلثوم نواز کی قبر پر ٹشو پیپر کہاں اور کیوں آئے ؟

10:42 AM, 24 Jan, 2019

لاہور: سینئر پاکستانی صحافی سید کوثر کاظمی کا کہناہے کہ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا کہ قبر  کے پاس ٹشو پیپر پڑے تھے ، پوچھنے پر پتہ چلاکہ عصر سے مغرب کے درمیان مریم نواز اپنی ماں کی قبر پر آتی ہیں اور روتی رہتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق خاتون اول مرحومہ کلثوم نواز کی قبر  پر مریم نواز کے روز انہ جانے اور رونے کے بارے میں پوسٹ شئیر کی ۔

" >اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں  مریم نواز کے حوالے سےلکھا تھا کہ جیل سے بس ایک مرتبہ امی سے ویڈیو کال پر بات ہوئی  تو کہتی ہیں پہلے تم کیمرہ گھما کر دکھاتھیں اب کیوں نہیں اور پیچھے یہ کالی دیوار کیوں ہے میں نے کہاکہ میں آج سماعت کے لیے آئی ہوں ۔

مزیدخبریں