لاہور: سینئر پاکستانی صحافی سید کوثر کاظمی کا کہناہے کہ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا کہ قبر کے پاس ٹشو پیپر پڑے تھے ، پوچھنے پر پتہ چلاکہ عصر سے مغرب کے درمیان مریم نواز اپنی ماں کی قبر پر آتی ہیں اور روتی رہتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق خاتون اول مرحومہ کلثوم نواز کی قبر پر مریم نواز کے روز انہ جانے اور رونے کے بارے میں پوسٹ شئیر کی ۔
بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ کرتے وقت میری نظر وہاں پڑے لاتعداد ٹشو پیپرز پر پڑی پوچھنے پر پتا چلا کہ عصر سے مغرب کے درمیان مریم نواز ماں کی تربت کے ساتھ بیٹھ کر بہت سی باتیں کرتی ہیں اور روتی رہتی ہیں پھر مجھے اس سوال کا جواب بھی مل گیا کہ مریم نواز آخر خاموش کیوں ہیں
— Syed Kousar Kazmi (@Syedkousarkazmi) January 22, 2019
P/2
جیل سے بس ایک مرتبہ امی سے ویڈیو کال پر بات ہوئی تو کہتی ہیں پہلے تم کیمرہ گھما کر گھر دکھاتی تھیں اب کیوں نہیں اور پیچھے دیوار کا رنگ کالا کیوں ہے میں نے کہا امی آج سماعت ہے کورٹ ہوں .انھیں ہم نے بالکل خبر نہیں ہونے دی کہ ہم قید میں ہیں . مریم نواز
— Syed Kousar Kazmi (@Syedkousarkazmi) January 22, 2019
P/1
" >اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں مریم نواز کے حوالے سےلکھا تھا کہ جیل سے بس ایک مرتبہ امی سے ویڈیو کال پر بات ہوئی تو کہتی ہیں پہلے تم کیمرہ گھما کر دکھاتھیں اب کیوں نہیں اور پیچھے یہ کالی دیوار کیوں ہے میں نے کہاکہ میں آج سماعت کے لیے آئی ہوں ۔
کہتے ہیں جب انسان کا آخری وقت قریب آتا ہے تو اسے علم ہو جاتا ہے اور وہ اپنی آل اولاد کو اپنے قریب دیکھنا چاہتا ہے مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ امی نے ہمیں قریب نہ پا کر شائد یہ سوچا ہو گا کہ ہمیں اپنی سیاسی سرگرمیاں زیادہ عزیز ہیں وہ لا علم تھیں کہ ہم اسیر ہیں . مریم نواز
— Syed Kousar Kazmi (@Syedkousarkazmi) January 22, 2019
P/3