امریکی ریاست کینٹکی میں15سالہ طالبعلم کی فائرنگ ،2ساتھی طلباء ہلاک

11:24 PM, 24 Jan, 2018

نیویارک: امریکی ریاست کینٹکی میں15سالہ طالبعلم کی فائرنگ کے باعث 2ساتھی طلباء ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
امریکی ذرائع ابلا غ کے مطابق ریاست کینٹکی میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہر بینٹن سٹی میں واقع مارشل کاؤنٹی ہائی سکول میں 15 سالہ طالبعلم نے سکول میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود دیگر طلباء پر اپنی ہینڈگن سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2ساتھی طلباء ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ،تاہم پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی طالبعلموں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال لے جاتے ہوئے ہی دم توڑ گیا جبکہ باقی زخمی طالبعلمو ں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ہلاک ہونے والے دونوں طلباء ہیں جن کی عمریں14اور18سال ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ کرنے والے طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ واقعہ کے بعد سکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سال2014میں ریاست کینٹکی میں اسی طرز کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک طالبعلم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں