لاہور: تائیوان سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی نے اپنے اینڈرائیڈ کیساتھ واپسی کرکے تمام کمپنیوں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ نوکیا اپنے آئندہ سمارٹ فون نوکیا 10 میں 5کیمرے متعارف کروائے گا۔
چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک Baiduپر لیک ہونے والی معلومات کے مطابق نوکیا کے اگلے فون میں پانچ کیمرے ہونگے۔ یہ تمام کیمرے ایک دائرے میں ہونگے، جن کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ بھی ہوگی۔اس فون کا نام نوکیا 10 ہوگا اور اسے برلن میں ہونے والی آئی ایف اے 2018 کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
آئی ایف اے 2018 ستمبر میں منعقد ہوگی۔ اس فون کے بارے میں آنے والی اطلاعات کے مطابق فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہوگا جو ریوالور بیرئیر کی طرح کے کیمرے کے نیچے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا جو نظریاتی طور پر 32 میگا پکسل کے 7 کیمروں کو سپورٹ کرتا ہے، 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے اور ڈوئل فیز ڈیٹیکشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔