معصوم زینب کو اغواءکے ڈیڑھ گھنٹے بعد زیادتی کرکے مار اگیا ، انکشاف

09:40 PM, 24 Jan, 2018

قصور : زینب کے قتل کے حوالے سے تفتیشی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ۔ رپورٹسکے مطابق قصور کی ننھی زینب کا قاتل عمران نامی شخص گرفتار کیا جا چکا ہے جس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔ اب پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ کی جانب سے زینب کے قتل کے حوالے سے تفتیشی رپورٹ کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زینب کو لے جانے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کے اندر اندر زیادتی کرکے مار دیا گیا تھا۔
زینب 4 جنوری کو اغوا کی گئی اور لاش 9 جنوری کو ملی تھی۔ پولیس نے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرکے اس کو رہا کر دیا تھا۔ تاہم اسپیشل برانچ نے ملزم پر نظر رکھتے ہوئے اسے بعد ازاں گرفتار کر لیا۔ اسپیشل برانچ نے ملزم پر نظر رکھتے ہوئے خفیہ نمبر 3 الاٹ کیا ہوا تھا۔ وائرلیس یا میٹنگ میں ملزم کو نمبر 3 کہہ کر زیر بحث لایا جاتا تھا۔ ملزم عمران علی کو 22 جنوری کی صبح ساڑھے 8 بجے پاکپتن میں چائے کے ہوٹل کے قریب سےگرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں