پریس کانفرنس میں شہباز شریف کے قہقہے شرمناک رویہ تھا : شفقت محمود

پریس کانفرنس میں شہباز شریف کے قہقہے شرمناک رویہ تھا : شفقت محمود


اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ جس طرح شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں قہقہے لگائے گئے اور زینب کے والد کا مائیک بند کیا گیا وہ شرمناک رویہ ہے‘ زینب قتل کیس کے مجرم کو قانون کے مطابق پھانسی دینی چاہئے۔


باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے کچھ قوانین موجود ہیں زینب قتل کیس کے مجرم کو قانون کے مطابق پھانسی دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں قہقہے لگائے گئے اور زینب کے والد کا مائیک بند کیا گیا وہ شرمناک رویہ ہے۔