لندن:برطانیہ میں پاکستانی لارڈنذیراحمدکے گھرمیں چوری کی واردات ہوئی ہے، لارڈ نذیر نے چوری میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لارڈ نذیر احمد کے روتھرہیم میں واقع گھر پر چوری کی واردات میں اہم دستاویزات بھی چوری ہوگئیں جس وقت چوری کی گئی اس وقت لارڈ نذیر احمد گھر پر موجود نہیں تھے۔ لارڈ نذیر کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے سلسلے میں لندن گیا ہوا تھا واپسی پر چوری کا پتہ چلا۔ ان کا کہنا ہے کہ چور گھر سے ضروری اشیا سمیت ضروری دستاویزات لے گئے ہیں جبکہ اس واردات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تاہم صورتحال بہت جلد واضح ہوجائے گی۔