کراچی:سندھ حکومت کی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے متحرک ہوگئی ، تفتیش میں مدد کرنے کے لئے پھرتیاں فارینزک لیب بنانے کیلئے زمین جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت دہشتگردی بھی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے متحرک ہوگئی ، تفتیش میں مدد کرنے کیلئے پھرتیاں ، فارینزک لیب بنانے کیلئے زمین جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ نے 30 ایکڑ زمین کی منظوری دے دی ، فارینزک لیب کے لئے ملیر لنک روڈ پر زمین حاصل کی گئی ہے ، پنجاب فارینزک لیب کے ڈی جی اشرف طاہر سندھ فارینزک لیب کا کنسلٹنٹ بنا دیا گیا۔
اشرف طاہر بغیر کسی معاوضے کے فارینزک لیب کی تعمیر میں مدد کرینگے ، فارینزک لیب کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے لئے سینئر پولیس افسر شرجیل کھیل کی نامزدگی کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
فارینزک لیب میں ڈی این اے سمیت مختلف شناخت کرنے والے چودہ ٹیسٹ کئے جائیں گے ، فارینزک لیب بنانے کا دو ارب ساٹھ کروڑ کا منصوبہ ہے۔