آسٹریلین اوپن کے ڈبلز کوارٹر فائنلز میں اعصام الحق کو شکست

03:35 PM, 24 Jan, 2018

میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق اور ان کے پولش جوڑی دار کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں کھلاڑیوں کا مقابلہ برائن برادرز سے ہوا جنہوں نے اعصام الحق کی جوڑی کو 1-6 اور 4-6 سے شکست دی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک گھنٹہ اور چھ منٹ تک جاری رہا۔

برائن برادرز کو میچ کے آغاز سے ہی برتری حاصل تھی تاہم بعد میں اعصام اور ان کے ساتھ نے کچھ بہتر کھیل پیش کیا لیکن اس کے باوجود دونوں میچ میں واپس نہ آسکے۔ 

مزیدخبریں