کراچی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے راؤ انوار کو کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ راؤ انوار کے خلاف کارروائی کی ہدایت دینے سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کیس میں آئی جی کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نقیب اللہ کیس میں پولیس اپنے طریقہ کار کے مطابق کارروائی کرے گی۔ یاد رہے رواں ہفتے سابق ایس ایس پی ملیر دبئی جا رہے تھے تو انہیں ائر پورٹ پر روک لیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں