مدینہ منورہ :پاکستانی شہری تجدید کے بعد اپنے پاسپورٹ پر خاتون کی تصویر دیکھ کر پریشان ہو گیا

02:57 PM, 24 Jan, 2018

جدہ:نادرا  عملے  کی طرف سے تو پریشان کن خبریں آتی ہی رہتی ہیں مگر اب  محکمہ پاسپورٹ بھی پیچھے نہ رہا اور  مرد کو عورت اور عورت کو مرد بنانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کے پاسپورٹ پر عورت کی تصویر لگا دی گئی۔ تنویراحمد کا پاسپورٹ 15اگست2017 ء کو ختم ہوا تو اس نے آن لائن دوبارہ پاسپورٹ جمع کروا دیا مگر جب اس کا پاسپورٹ اسلام آباد سے تجدیدہو کر سعودی عرب پہنچا تو اس کے نئے پاسپورٹ پر نام تو اسی کا تھا مگر اس کی تصویر ایک عورت کی تصویر سے تبدیل ہو چکی تھی۔

تنویراحمد کا کہنا ہے کہ وہ اب جدہ آفس کے چکر لگا رہا ہے مگر اس کا پاسپورٹ درست نہیں کیا جا رہا۔ اس نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ اس کا پاسپورٹ درست کیا جائے تاکہ وہ پاکستان جا سکے۔

مزیدخبریں