زینب کے والد کی حکومت پنجاب سے مقتولہ کے نام پر چلڈرن ہسپتال بنانے کی اپیل

02:02 PM, 24 Jan, 2018

قصور:ننھی کلی زینب کے والد نے حکومت پنجاب سے مقتولہ کے نام پر چلڈرن ہسپتال بنانے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ میری پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سے درخواست ہے کہ میری بچی کے نام پر چلڈرن ہسپتال بنایا جائے اور جس طرح کے کوڑے دان میں زینب کو قتل کرکے پھینکا گیا تھا اس طرح کی کچرا کنڈیوں کو بھی ختم کیا جانا چاہیے۔

زینب کے والد نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ،ان کا مطالبہ ہے کہ قاتل کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے جبکہ زینب کی والدہ نے بھی قاتل کو سنگسار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں