جدہ:سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ریکارڈ کیاجانے لگا ہے اور اسی سلسلے میں مملکت کے سماجی سکالر اور مشیر سلمان العمر ی نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ایک دن میں میں 149 طلاقیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2017ءکے دوران 53 ہزار675طلاقیںریکارڈ کی گئیں۔دوسری جانب مملکت کے مفتی کے دفتر میں 6163طلاقوں کے واقعات پیش آئے۔ ہفتے میں 125سے 130تک طلاقیں ہوئیں جوکہ 2016ءکے مقابلے میں846زیادہ ہیں۔
العمری کا کہناہے کہ طلاق کی شرح 45.4فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔2017 ءکے دوران ایک لاکھ59ہزار386شادیاں ہوئی تھیں اس حساب سے طلاق کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے۔