اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایک بار پھر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں پنجاب میں قصور واقعے جیسے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں اور 2017 میں زیادتی کے الزام میں 60 ملزمان پکڑے گئے لیکن کسی کو سزا نہیں ملی۔
انہوں نے کہا دنیا بھر میں جرائم ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ متاثرہ افراد پر تالیاں بجائی جائیں تاہم تالیاں بجانے کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بچے سے زیادتی کا مجرم پکڑنے پر آپ تالیاں بجاتے ہیں شرم آنی چاہیے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ بچی زینب انصاری کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس کے قاتل کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران پولیس افسران کو شاباش دی اور تالیاں ماریں گئیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں