لاہور:لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شہری محمد شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ وزیراعلیٰ ایک وقت میں دو عہدے نہیں رکھ سکتے ،شہبازشریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیرمین ہیں اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ شہباز شریف آرٹیکل63 کے تحت اہل نہیں رہے کیونکہ وزیراعلیٰ کے پاس بیک وقت 2 عہدے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کو نااہل قرار دیں؟ جس کے بعد عدالت نے نااہلی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے خارج کردیا۔