سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز

لاہور: سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ ملک بھر میں تین لاکھ اکتیس ہزار سے زائد افراد اب تک اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور سے درخواستوں کی تعداد 60، 60 ہزار سے زائد ہے۔

ملتان سے حج درخواستوں کی تعداد 28 ہزار، کوئٹہ 16 ہزار، فیصل آباد 15 ہزار اور سیالکوٹ سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ 18 ہزار درخواست گزاروں کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔سو سال سے زائد عمر کے تیرہ افراد نے حج کی درخواست دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی قرعہ اندازی 26 جنوری کی شام ہو گی جس کے بعد کامیاب اور ناکام امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں