ہنگو:اور کزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ سپن ٹل میں ڈرون حملے سے دو افراد ہلا ک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اورکزئی کے سرحدی علاقے سپن ٹل کے ایک گھر پر امریکی ڈورن حملے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈرون حملے میں حقانی گروپ کے کمانڈراحسان عر ف نورے کے گھر پر دو میزائل داغے گئے جس سے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔