کرائسٹ چرچ:انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناسکی،میکویٹو 60 اور نیمند 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
South Africa are restricted to 189/9 by Pakistan in the #U19CWC Super League quarter-final, Wandile Makwetu top-scoring for the Proteas U19s with 60. Will they be able to defend their total for a semi-final spot?#PAKvSA LIVE ➡️ https://t.co/tnqGrvkWdU pic.twitter.com/el5KZmOMN4
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) January 24, 2018
گرین شرٹس کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3 ،شاہین شاہ آفریدی نے 2 ،ارشد اقبال اور حسان خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔190 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 47.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کرلیا اور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،محمد زید عالم نے15 ،روحیل نذیر نے23 ،عماد عالم نے9 رنز بنائے جبکہ کپتان حسان خان14 ،محمد طہٰ9 سکور بناسکے۔علی زریاب آصف ناقابل شکست 74 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ۔
Ali Zaryab propels Pakistan into the #U19CWC Super League semi-finals! His calm 74 underpins a steady chase of 190, South Africa defeated by 3 wickets with 13 balls remaining in Christchurch!#PAKvSA scorecard ➡️ https://t.co/tnqGrv3lmm pic.twitter.com/NqE20lq6vo
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) January 24, 2018