روتھرہیم:پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذیراحمدکے گھرمیں چوری کی واردات،قیمتی اشیااوراہم دستاویزات چرالی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہاﺅس آف لارڈ کے رکن پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد کے گھر چور واردات کرتے ہوئے قیمتی اشیاءاور اہم دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے جبکہ واردات کے وقت لارڈنذیراحمدگھرپرموجودنہیں تھے۔لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ میں پریس کانفرنس کے سلسلے میں لندن گیاہواتھا،گھرمیں سامان کو درہم برہم کردیاگیاہے اورمیری کچھ ذاتی دستاویزات نہیں مل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واردات میں غیرملکی انٹیلی جنس کا ہاتھ بھی ہوسکتاہے،لندن میں چلائی جانےوالی پاکستان مخالف مہم کےخلاف کام کررہے ہیں،چند دنوں میں صورتحال واضح ہوجائےگی۔
رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تحفے میں دی گئے ایک تلواربھی لے اڑے،یہ تلوار آصف علی زرداری نے تحفے میں دی تھی،خفیہ جگہ پررکھی گئی تلوارنکال کررکھنے کاکیا مقصد ہوسکتاہے،منظم طریقے سے چوری ہوئی،کیمرے توڑدیے گئے تھے۔
لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف ہماری مہم کو سبوتاژ کرنےکی کوشش ہوسکتی ہے،برطانوی پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کے سامنے صورتحال رکھیں گے اور ہمیںامیدہے تحقیقات میں ہرپہلو کا جائزہ لیاجائےگا۔خیال رہے کہ لارڈ نذیر احمد نے گزشتہ دنوں بھارت کی پاکستان مخالف اشتہاری مہم کیخلاف اشتہاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔