عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کیسوں میں حکم امتناعی لیا ہوا ہے انہیں احتساب کی بات ہی نہیں کرنی چاہیے ، مریم اورنگزیب

10:51 PM, 24 Jan, 2017

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کیسوں میں حکم امتناعی لیا ہوا ہے تحریک انصاف کو احتساب کی بات ہی نہیں کرنی چاہیے وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان نے معافی مانگی انہوں نے کہا کہ بنک ٹرانزیکشن سیل ڈیڈ عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں عمران خان الزام تو لگاتے ہیں مگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں ثبوت کی بات آنے پر عمران خان کا عدالت میں بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے عدالت میں تمام دستاویزات ہم نے جمع کروائیں کیس ہم لڑ رہے ہیں عمران خان کا آج کا بیان ایک یوٹرن ہے. جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے اور تمام تر ثبوت عدالت میں پیش کر رہے ہیں جس سے کیس آگے بڑھ رہا ہے ورنہ کب کا ختم ہو چکا ہوتا ن لیگ کا یہ کہنا کہ ہم کچھ پیش ہی نہیں کر رہے صحیح نہیں انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں کا یہ کہنا کہ کیس میں جان ہی نہیں اور تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں محض اپنے آپ کو طفل تسلیاں دینے کے مترادف ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ مریم نواز بینیفیشل ہیں مریم نواز اور اس کے خاوند کے ٹیکس ریٹرن میں اتنی آمدن نہیں اور نہ ہی وہ اتنا کما رہے ہیں یہ پیسہ نواز شریف کا ہے انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دستاویزات آر ہی ہیں قطری شہزادے کا خط اہمیت کھو چکا ہے شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان نے معافی نہیں مانگی ان کے وکیل سے وضاحت طلب کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دینے والے پہلے ہی کئی بار دے چکے ہیں شیریں مزاری نے کہا کہ اگر خان صاحب 10منٹ پہلے عدالت سے اٹھ گئے تو ایشو بنا لیا گیا حالانکہ ن لیگ کے اپنے وزراء بھی پہلے اٹھ جاتے ہیں ۔

مزیدخبریں