فلم ‘رئیس’ کی پروموشن میں کون شاہ رخ خان کی مدد کررہا ہے؟

10:35 PM, 24 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان اپنی نئی فلم ‘رئیس’ کو لے کر بہت پرجوش ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ  اس فلم کی پروموشن میں بھی بہت محنت کررہے ہیں۔

جہاں شاہ رخ خان اپنی فلم کو کےلئے بے حد محنت کررہے ہیں وہیں ان کے چھوٹے بیٹے ابراہم بھی اپنے والد کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔

کنگ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے ابراہم کی3ڈی گلاسز پہنے ایک  تصویرشیئر کی ہے جس کیپشن میں انھوں نے فلم کا ڈائیلاگ ‘اینڈ بولا نہ بیٹری نہیں بولنےکا’ درج کیا ہے۔

تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ابراہم بھی  اپنے والد کی نئی فلم کو لےکر بہت پرجوش ہیں جب ہی فلم کی پروموشن میں کنگ خان کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ‘رئیس’ میں پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی کنگ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھاتی نظر آئیں گی اور یہ فلم 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں