سڈنی : امریکا کی وینس ولیمز آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ وینس نے چودہ سال بعد آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ راجر فیڈرر اور سٹان واورینکا نےبھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ امریکی ٹینس اسٹار نے روس کی انیستیزیا کو سخت مقابلے کے بعد چھے چار اور سات چھے سے شکست دی۔
چھتیس سالہ وینس ولیمز چودہ سال بعد آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ مینز ایونٹ میں سوئس سٹار سٹان واورینکا نے فرانس کے جے ڈبلیو سونگا کو سات چھے، چھے چار اور چھے تین سے شکست دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔