امریکہ میں پراسرار پھولوں کی اچانک بھرمارسےکھلبلی مچ گئی۔۔!!!

09:41 PM, 24 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نیویارک: دنیا میں ایک پھول ایسا بھی ہے جو  دس سال میں کھلتا ہے اور شدید بدبو چھوڑتا ہے۔ یہ پھول  امریکا میں یہ پراسرار طور پر دھڑا دھڑ کھلنے لگے ہیں، جس پر کئی علاقوں میں کھلبلی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ 

  رپورٹ کے مطابق’امورفو فیلس ٹائی ٹینم’ نامی پھول طویل ترین عرصے میں کھلنے والا پھول ہے  جبکہ دنیا کا سب سے بڑا پھول ہونے کا ریکارڈ بھی اسی کے پاس ہے۔

  جب بھی کوئی پھول اپنی نشوونما مکمل کرکے کھلنے کے قریب ہوتا ہے تو لوگ پہلے ہی خبردار ہوجاتے ہیں۔ جب یہ پھول کھلتا ہے تو اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے درمیان اس میں سے انتہائی غلیظ قسم کی بدبو اٹھتی رہتی ہے جو گلی سڑی لاشوں کی بدبو جیسی ہوتی ہے۔ اسی لئے اسے ‘گل مردہ’ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

نیویارک کے علاقے برونکس میں گزشتہ موسم گرما سے یہ پھول درجنوں کے حساب سے کھل رہے ہیں۔ جبکہ انڈیانا، فلوریڈا، نارتھ کیرولائنا، وسکانسن اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں بھی ان کے بڑی تعداد میں کھلنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

نیویارک بوٹانیکل گارڈنز نے  ان پھولوں کے کھلنے کے مناظر انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کرنے کا بھی اہتمام کر رکھا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگ ان پھولوں کو براہ راست کھلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

 محققیقین کا کہنا ہے کہ اس میں کئی اقسام کے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو اس کی غلیظ بدبو کا سبب بنتے ہیں۔ ان کیمیکلز میں پنیر کی بو والےآئسووالرک ،  لہسن کی بو والا ڈائی میتھائل ڈائی سلفائیڈ، سڑے گوشت کی بو والا ڈائی میتھائل ٹرائی سرفائیڈ ، بولو براز کی بو والا انڈول اورسڑی ہوئی مچھلی کی بو والا ٹرائی میتھائلامین پائے جاتے ہیں۔ ان تمام کیمیکلز کے مجموعے سے ہی اس پھول سے ایسی بدبو اٹھتی ہے کہ اس کے قریب جانا ممکن نہیں ہوتا۔

مکمل نشوونما کے بعد اس پھول کا سائز 9 سے 12فٹ تک ہوتا ہے اور یہ کسی چھوٹے درخت جیسا نظر آتا ہے۔ دس سال بعد جب یہ کھلتا ہے تو دو سے تین دن تک کھلا رہتا ہے، اور پھر بدبو چھوڑتا ہوا  سے نیچے گرجاتا ہے۔

مزیدخبریں