نیویارک : ایپل کے آئی فونز چین میں اسمبل کرنے والی کمپنی فوکس کون نے امریکا میں ایک نئی فیکٹری کی تعمیر کا عندیہ دیا ہے جہاں بڑی فلیٹ پینل اسکرینز کو تیار کیا جائے گا۔
سات ارب ڈالرز کی اس فیکٹری میں سرمایہ ایپل کی جانب سے لگایا جائے گا اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ ایپل ٹی وی سیٹ کی تیاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
ایپل نے اس سے قبل بھی ایک 4K ٹی وی سیٹ آزمائشی طور پر تیار کیا تھا مگر پھر اس کی تیاری کے منصوبے سے ہاتھ اٹھا لیا تھا۔