سان فرانسسکو:فیس بک ایک سوشل میڈیا میں اپنا مقام رکھتی ہے جس کے دنیا کی کسی بھی ایپلیکیششن کے مقابلے میں سب سے زیادہ استعمال کنندگان ہیں۔ فیس بک پر آپ کی دوستیاں دوسرے لوگوں سے بڑھتی ہیں اور دن بدن آپ کے دوستوں کی تعداد زیادہ ہوتی جاتی ہے۔فیس بک پر کچھ لوگ آپ کو اچانک ناپسند بھی کرنے لگتے ہیں اور وہ آپ کو ان فرینڈ کر دیتے ہیں تو اس بات کو جاننے کیلئے کہ کس نے مجھے ان فرینڈ کیا ہے؟ اس کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کے لیے ایک ایپ حاضرِخدمت ہے۔ مجھے کس نے ڈیلیٹ کیا (who deleted me) ایپ کروم، اوپرا، فائر فوکس براؤزر اور اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
میڈیا ڈیوڈس کمپنی کے ماہرین نے یہ ایپ تیار کی ہے جو بہت سادہ اصول پر کام کرتی ہے۔ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد یہ خودکار انداز میں آپ کے دوستوں کی تفصیل اور تعداد کی فہرست بنالیتی ہے اور جب جب آپ فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں تو وہ اس فہرست کا موازنہ کرکے بتاتی ہے کہ فیس بک فرینڈز کی تعداد اتنی ہی ہے یا کم ہوگئی ہے اور اسی طرح الگ ہوجانے والے ڈیجیٹل شناسا کی تصویر، تفصیلات اور آخری رابطے سے آگاہ کرتی ہے جس کے ذریعے آپ فیس بک پر چھوڑجانے والے دوستوں سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔