ملتان:ملتان میں وزیراعظم نواز شریف نے میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔ جس میں ابتدائی طو ر پر روٹ پر 35 بسیں چلائی جائیں گی۔ لیکن اس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آ گیا جو سب کو محضوظ کر گیا۔ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے نیند پوری کی اور کروٹیں بدلتے رہےجس سے قریب بیٹھے مہمانوں کو اذیت کاسامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ملتان کو دلہن کی طرح سجایا گیا،جگہ جگہ خیرمقدمی بینر اوربورڈز آویزاں کئے گئے. میٹرو بس کے روٹ پر گیارہ مقامات پر رنگ برنگے فوارے بھی نصب کئے گئے.وزیراعظم کے خطاب سے قبل میٹرو کے حوالے سے ابتدائی معلومات سے متعلق متعلقہ افسران کے خطاب کے دوران رانا ثنا اللہ اور جاوید ہاشمی دونوں سوتے رہے اور کروٹیں بدلتے رہے۔