وائٹ ہاؤس میں اپنا اور گھر والوں کا خرچ خود اُٹھاتا تھا، باراک اوباما

06:22 PM, 24 Jan, 2017

وائٹ ہاؤس میں ٹوائلٹ پیپرزاور ٹوتھ پیسٹ تک مفت نہیں ملتابلکہ خریدنا پڑتاہے.ہر مہینے کے آخر میں گھر کا خرچ دیتا تھا اور چھٹیاں بھی اپنے خرچ پر ہی گزاری ہیں. سابق امریکی صدرباراک اوباما نے انکشاف کر دیا.

ایک انٹرویو کے دوران سابق امریکی صدر باراک اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں وہ اپنی اور اپنے گھروالوں کی ذاتی استعمال کی اشیااپنے پیسوں سے خریدتے تھے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک چیز جو انہیں ہمیشہ بےچین رکھتی تھی وہ یہ کہ لوگ کیا کہتے ہوں گے کہ جب صدر چھٹیوں پرہوتا ہے تو عوام کے ٹیکس پر مزے اڑا رہا ہوتا ہے۔لیکن ایسا نہیں ہے ،بطور امریکی صدر اوباما نے تمام اخراجات خود برداشت کیے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ واحد چیز جس کے لیے میں خرچ نہیں کرتا تھا وہ سیکریٹ  سروس کاجہاز ہے ۔

مزیدخبریں