ایک دن میں دو نصف سنچریاں ، محمد شہزاد انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے

ایک دن میں دو نصف سنچریاں ، محمد شہزاد انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے

دبئی : اگر بات کی جائے کرکٹ کی تو اس میں آئے روز کئی ریکارڈ بنتے ہیں اور کئی ٹوٹتے ہیں۔اور کوئی ریکارڈ کسی کے پاس نہیں رہتایہ  ایک نہ ایک دن ٹوٹ جاتا ہے لیکن افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے کرکٹ کی تاریخ کے ایک ایسا ریکارڈ پر قبضہ کر لیا ہے جو ٹوٹنا شاید مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو۔ جی ہاں!   افغانستان کے اوپننگ بلے باز محمد شہزاد نے ایک ہی دن میں دو انٹرنیشنل نصف سنچریاں بنانے کا منفرد عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ڈیزرٹ ٹی ٹوئنٹی میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں عمان کے خلاف شہزاد نے 60 گیندوں 80 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ آئر لینڈ کیخلاف صرف 40 گیندوں پر ففٹی بنا کر اپنی ٹیم کو 8ویں اوور میں ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک ہی دن دو انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

مصنف کے بارے میں