امیتابھ بچن اور جیا بچن الگ ہو گئے ہیں ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

05:28 PM, 24 Jan, 2017

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ بی یعنی امیتابھ بچن اور جیا بچن کے حوالے سے یہ دعویٰ سامنے  آیا ہے کہ وہ الگ الگ گھر میں رہتے ہیں۔ یہ دعویٰ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کے  سابق مشترکہ دوست اور سیاسی رہنما امر سنگھ نے نے کیا ہے۔

امیتابھ بچن اور  جیا بچن کی شادی کو 44 برس ہوچکے ہیں اور اس پوری ازدواجی زندگی میں دونوں کے درمیان کئی ایسے موڑ آئے جب شادی کا بندھن کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ جیا بچن اس وقت سے بگ بی کا ساتھ نبھا رہی ہیں جب وہ ایک سپر اسٹار اور امیتابھ بچن فلاپ ہیرو تھے لیکن اب یہ ساتھ رسمی تعلق تک ہی محدود ہوکررہ گیا ہے، کبھی میاں بیوی میں جھگڑوں کی خبریں شہ سرخیاں بنتی ہیں تو کبھی جیا اورایشوریہ کے درمیان روایتی ساس بہوکی کہانیاں ماحول کو گرم رکھتی ہیں لیکن ان کے خاندان کے سابق دوست اورسیاسی رہنما امرسنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امیتابھ بچن اور جیا کے درمیان اختلافات اس قدر شدید ہوگئے ہیں کہ وہ دونوں الگ الگ گھر میں رہتے ہیں۔ امیتابھ بچن “پرتکشا” میں جب کہ جیا “جنک” میں رہتی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں امرسنگھ نے نا صرف ان کے الگ الگ رہنے کا انکشاف کیا بلکہ انہوں نے جیا بچن اوران کی بہو ایشوریا رائے کے درمیان تلخ تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں آپس میں ایک دوسرے سے ٹھیک سے بات بھی نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا ملک میں کسی بھی لڑائی کا الزام مجھ پر ڈالا جاتا ہے لیکن میں اس خاندان میں پڑنے والی دراڑوں کے پیچھے نہیں ہوں۔

امر سنگھ کی جانب سے دونوں اداکاروں کے حوالے سے کیے گئے انکشافات کے بعد بچن خاندان کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں