لندن: بریگزٹ کا عمل شروع کرنے سے پہلے پارلیمنٹ کی اجازت لینا لازم قرار، برطانوی سپریم کورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، برطانیہ کی عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ بریگزیٹ پر عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ تاہم عدالتی حکم کے مطابق سکارٹش پارلیمان، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی اسبملیوں کی رائے کی ضرورت نہیں ہے۔
تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کو لاگو کرنے کا اختیار موجود ہے، جس کے مطابق مذاکرات کا آغاز ارکان پارلیمان کی مشاورت کے بغیر کیا جاسکتا ہے۔تھریسا مے کا کہنا تھا کہ وہ مارچ کے آخر تک آرٹیکل 50 کو لاگو کر دیں گی۔