نئی دہلی: بھارتی فوج کے پول پہلے تو انکے اپنے ہی فوجی کھول رہے ہیں کہ کس طرح بھارتی کی قیادت اپنے فوجیوں کے کھانا فراہم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔اب ایک اور خبر آئی ہے کہ بھارت فوج کے زیر استعمال بندوقیں بھی اعلیٰ معیار کی نہیں ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق1992 میں متعارف کرائی گئی 5 اعشاریہ56 ملی میٹرکی ان بندوقوں میں خرابی کی متعدد شکایات درج کرائی جاچکی ہیں۔ کارگل جنگ کے دوران بھی بھارتی فوجیوں نے ان بندوقوں کے متعلق شکایات کی تھیں۔
بھارتی اخبارات میں شائع کی گئی رپورٹ کے میں کہا گیا کہ ان بندوقوں میں میگزین کا باآسانی چٹخ جاتا ہے ،شدید سردی میں بندوق کا جام ہونا اور بندوق کا خود بخود آٹومیٹک موڈ پر لگ جاتی اور یہ زیادہ خطرناک بات ہے۔
بھارتی فوج کی بندوقیں بھی بے کار ہیں،اہم انکشاف
01:45 PM, 24 Jan, 2017