اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے بھی ن لیگ پر جوابی وار کئے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کو سپریم کورٹ پرحملےکی اجازت نہیں دےگی، راناثناءاللہ نے عدلیہ کو دھمکی دی ہے۔ سعد رفیق نے بھی ججز کو دھمکی دی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں چبانےکی کوشش نہ کریں، دانت ٹوٹ جائیں گے، اب ہربات عدالت کےسامنے کھل کرآگئی ہے، مریم نوازشریف کمپنیوں کی مالک ہیں،سب سامنےآچکاہے، منی ٹریل فراہم کرنےکاوقت آگیاہے۔آئی سی آئی جےنےشریف فیملی سےمتعلق نئی دستاویز جاری کی ہیں۔
راناثناءاللہ ، سعد رفیق نے ججز کو دھمکی دی ہے، فواد چودھری
01:03 PM, 24 Jan, 2017