وزیر اعظم نواز شریف آج ملتان میٹرو بس کا افتتاح کریں گے

08:56 AM, 24 Jan, 2017

ملتان کے شہری بھی آج سے میٹرو بس کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے.وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب منصوبے کا ا فتتاح کریں گے،تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں.

افتتاح تقریب میں سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے. میٹروبس منصوبے کے افتتاح پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔افتتاح کے موقع پر18کلومیٹرطویل میٹروبس روٹ اورشہر بھرکودلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔میٹروبس روٹ اور اسٹیشنز کی علاقائی کلچر کے مطابق خوبصورت تزئین وآرائش کی گئی ہے۔شہربھر میں میٹروبس کے افتتاح کے سلسلے میں خیرمقدمی بینر آویزاں کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں