گوجرانوالہ میں مرغیوں کی آلائشوں سے تیل بنانے والی فیکٹری سیل

07:27 AM, 24 Jan, 2017

گوجرانوالہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں چھاپہ مار کارروائی کرکے مرغیوں کی آلائشوں سے تیل بنانے والی فیکٹری سیل کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز رافعیہ حیدر کی سر براہی میں گوجرانوالہ میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں مرغیوں کی آلائیشوں سے تیل تیار کیا جاتا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے 50ہزار لیٹر تیار تیل بھی ضبط کر لیا ہے۔

منج انڈسٹری میں مرغیوں کی آنتوں، پروں اور دیگر باقیات سے تیل بنایا جا رہا تھا۔ تیار شدہ تیل ہوٹلوں کو کھانا بنانے کے لیے فروخت کیا جاتا تھا۔ رافعیہ حیدر کے مطابق تیل خریدنے والے ہوٹلوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے

مزیدخبریں