بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی واپسی، موسم خوشگوار

11:35 PM, 24 Feb, 2025

علی پور:علی پور اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، بارش کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔

ڈیرہ غازی خان میں بادلوں کی گھن گرج اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرما کی شروعات کا اعلان کردیا، شہری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کوٹ چھٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، جس سے جاتی سردی کی واپسی ہو گئی اور موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں