د بئی:پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اس وقت ختم ہوگیا جب نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔،راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دی اور سیمی فائنل تک پہنچا۔
گروپ اے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ روز ہی سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ محفوظ کی۔پاکستان نے ایونٹ کا آغاز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا تھا، جس میں انہیں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی طرح، بھارت کے خلاف دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دوسرا میچ بھی پاکستان کے لیے مایوس کن رہا، جہاں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شائقین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہے۔ وسیم اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ 2027 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے چھ کھلاڑیوں کی تبدیلی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ 2017 میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا سفر غیر متوقع طور پر اختتام پذیر
10:33 PM, 24 Feb, 2025