راولپنڈی:پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے خوارج کے ٹھکانے کا سراغ لگایا اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ خوارج کو بھی کارروائی میں شامل کیا جا سکے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو مضبوطی سے جاری رکھیں گی۔