سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کی پیشگوئی

سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کی پیشگوئی

لاہور:پاکستان کے اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے حوالے سے اپنی پیشگوئی جاری کی ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق، رمضان 2025 کا آغاز 2 مارچ سے ہو سکتا ہے۔ نیا چاند 28 فروری 2025 کو صبح 5:45 پر پاکستانی وقت کے مطابق پیدا ہوگا اور اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 12 گھنٹے ہوگی۔

سپارکو کے مطابق سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد سعودی عرب میں رمضان 1 مارچ 2025 سے شروع ہو گا۔ اس کے علاوہ، شوال کا چاند 30 مارچ 2025 کو متوقع ہے، اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔