اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، ٹرین آج اپنا آخری سفر مکمل کرے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق سرسید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی کے لیے چلائی جا رہی تھی اور اسے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے تحت نجی کنٹریکٹر کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب، پاکستان ریلوے نے مزید 7 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، موئن جودڑو اور راولپنڈی پسنجر شامل ہیں۔
حکام کے مطابق دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، جبکہ 7 ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔ ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنے والی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔